شہرہ آفاق فٹبالر اسٹیون جیرارڈ کا ر یٹائرمنٹ کا اعلان

شہرہ آفاق فٹبالر اسٹیون جیرارڈ کا ر یٹائرمنٹ کا اعلان

لندن(آئی این پی )انگلینڈ کے شہرہ آفاق فٹبالر اسٹیون جیرارڈ نے پروفیشنل فٹبال سے ریتائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان اور مشہور کلب لیورپول کیلئے کم و بیش ہر اہم ٹائٹل جیتنے والے اسٹیون جیرارڈ نے کہا کہ وہ ایم ایل ایس کی ٹیم ایل اے گلیکسی کیلئے کھیلنے کیلئے واپس نہیں جائیں گے اور 36 سال کی عمر میں پروفیشنل فٹبال سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ جیرارڈ نے 17 سال اپنے ہوم کلب لیورپول میں گزارے جس میں سے 12 سال وہ قائد رہے اور 18 ماہ ایل اے گلیکسی کیلئے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1998 میں بلیک برن کے خلاف میچ میں متبادل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد کلب کیلئے 710 میچ کھیلے جن میں سے پریمیئر لیگ کے 504 میچوں میں 120 گول اسکور کیے۔ اپنے دور میں بہترین فیلڈر قرار دیے جانے والے جیرارڈ نے 114 میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 40 میچوں میں قیادت کے فرائض بھی انجام دیے۔ 2015 میں خراب فارم کی وجہ سے وہ لیورپول کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے تھے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے لیورپول چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ تاہم کلب کی سطح پر بہترین کیریئر سے لطف اندوز ہونے والے جیرارڈ کیلئے انگلینڈ کیلئے میچ کھیلنے کا تجربہ اتنا شاندار ثابت نہ ہوا اور چھ بڑے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے کے باوجود وہ اپنے ملک کیلئے کوئی بڑا ایونٹ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

جیرارڈ نے کہا کہ میں اتنا شاندار کیریئر گزارنے پر خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں اور لیورپول کیلئے 710 میچ کھیلنے اور بڑے اعزازات حاصل کرنے پر فخر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...