قومی چیف سلیکٹر کا مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین

قومی چیف سلیکٹر کا مصباح الحق اور یونس خان کو خراج تحسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ مصباح اوریونس کی ملک کیلئے زبردست خدمات ہیں۔ ایک انٹرویو میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یہ کہہ دینا بہت مشکل ہے مصباح الحق اور یونس خان کے متبادل موجود ہیں، دونوں سینئر کھلاڑیوں کے متبادل فوری طور پر موجود نہیں لیکن مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کسی کرکٹر کی عمرہوجائے اوراسے کھیلتے ہوئے 18 سے 20 سال ہوجائیں تو اس کے جانے کا وقت قریب آجاتا ہے لیکن مصباح اوریونس سینئر کھلاڑی ہیں یہ فیصلہ دونوں نے خود کرنا ہے کہ انہیں کب جانا ہے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے بعد یونس اورمصباح کے بغیر پاکستان کے نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔انضمام الحق نے کہا خواہش ہے کہ قومی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کرے۔