ویمنز ایشیا ٹی 20 کپ، پاکستان کی نیپال کوشکست
بنکاک(اے پی پی)ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 64 رنز سے شکست دے دی، تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ گزشتہ روز تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں شروع ہوگیا ہے، ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت ویمن نے بنگلہ دیش ویمن کو 64 رنز سے ہرا دیا۔بنکاک میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں 47 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان روبینہ 11 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی نیپالی بیٹر دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ انعم امین، ثنا میر اور سعدیہ یوسف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان ویمن نے ہدف 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، عائشہ ظفر 26 اور جویریہ خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔