سری لنکااور زمبابوے کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل آج بلاوایو میں کھیلا جائیگا

سری لنکااور زمبابوے کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل آج بلاوایو میں کھیلا ...

بلاوایو(آئی این پی )سری لنکااور زمبابوے کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل (آج ) اتوار کو بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔ زمبابوے نے ویسٹ انڈیز کو تین ملکی سیریز کے ایک اہم میچ میں ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 5 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ بلاوایوکے کوئنز اسپورٹس کلب میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو موثر ثابت نہیں ہوا تاہم بارش نے فتح ان کی جھولی میں ڈال دی۔

زمبابوے نے سکندر رضا کی 76 رنز کی اننگز کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے۔ ایک آسان ہدف کے تعاقب میں تجربہ ویسٹ انڈیز ٹیم کا آغاز بھی مایوس کن تھا اور ابتدائی تین بلے باز صرف 35 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ بلاوایو میں شدید بارش کے باعث میچ کو فوری طورپر روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہیں ہوسکا جس کیبعد ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت میزبان زمبابوے کو 5 رنز سے کامیاب قرار دیا گیاجس کے بعدسری لنکااور زمبابوے کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل (آج ) اتوار کو بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...