پنجاب اولمپکس میں ادبستان صوفیہ گرلزہائی سکول کی تیسری پوزیشن

پنجاب اولمپکس میں ادبستان صوفیہ گرلزہائی سکول کی تیسری پوزیشن

لاہور (سپورٹس رپورٹر)گزشتہ دنوں پنجاب اولمپکس 2016 کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا ان مقابلوں میں ٹگ آف وار ، سائیکلنگ ، رؤنگ ، والی بال ، اتھیلٹس ، وشو ، تائی کواندو ، ہینڈ بال ، نیٹ بال وغیرہ کے کھیل شامل تھے ۔ ان مقابلوں میں شہر لاہور کے مشہوراور نامور تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات نے حصہ لیا ۔ان مقابلوں میں مختلف ہائی سکولز اور کالجز کے طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔ادبستان صوفیہ گرلزہائی سکول نے امسال بھی مجموعی طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی جوکہ ادارہ ہذا کے لئے اعزاز ہے ۔سکول ہذا نے ٹگ آف وار ، سائیکلنگ ، روئنگ میں ’’پہلی پوزیشن ‘‘ ، والی بال ، اتھلیٹس ، وشو میں ’’دوسری پوزیشن ‘‘ اور تائی کواندومیں ایک سلور اور دوبراؤنز میڈلز جبکہ ہینڈ بال ، نیٹ بال میں ’’چوتھی پوزیشن ‘‘ حاصل کی ۔کالج کی طالبات نے ٹگ آف وار میں ’’پہلی پوزیشن ‘‘ اور سائیکلنگ اور تائی کواندو میں ’’دوسری پوزیشن‘‘ حاصل کی ۔بوائز سکول نے بھی شاندار کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے ، سائیکلنگ میں ’’پہلی پوزیشن‘‘ ، ہینڈ بال میں ’’ تیسری پوزیشن ‘‘ اور ’’باسکٹ بال میں ’’ چوتھی پوزیشن ‘‘ حاصل کی ۔مذکورہ کامیابیاں اس امر کی غماز ی کرتی ہیں کہ ادارہ ہذا نہ صرف تعلیمی میدان میں بلکہ کھیل کے میدان میں ملک او رقوم کی خدمت میں پیش پیش ہے اور ملک کے لئے بہترین ٹیلنٹ مہیا کررہاہے جوکہ ملک کی اہم ضرورت اور وقت کا تقاضا بھی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...