کسٹمز انٹیلی جنس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں کا سامان برآمد

کسٹمز انٹیلی جنس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، لاکھوں کا سامان برآمد

لاہور(وقائع نگار)کسٹمز انٹیلی جنس نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، پشاور سے آنے والی ایل ڈبلیو سی 9217 مسافر بس سے لاکھوں مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس زیبا ہئی اظہر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے لاہور آنے والی مسافر بس کی تلاشی لی گئی۔ مسافروں کی آڑ میں تواب خان نامی سمگلر لاکھوں مالیت کے سمگل شدہ ٹائر، استریاں، خواتین کے ملبوسات اور صابن کی بھاری کھیپ پشاور سے لاہورلا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس علی زیب، سپرنٹنڈنٹ ملک یاسین اور انسپکٹر راؤ منصورالٰہی بھی ہمراہ تھے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...