وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر سول ڈیفنس کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جارہاہے

وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر سول ڈیفنس کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جارہاہے

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) سول ڈ یفنس لا ہور میں 18ہزا ر کے قر یب ر ضا کا ر کا م کر ر ہے ہیں جن کی روز انہ کی تنخو اہ فی کس 400 روپے کے قر یب ہے۔ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی ایک بڑی تعداد اور نج لا ئن ٹر ین منصو بہ پر بھی کا م ر ہی ہے۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کے رضا کار ، سیکیورٹی، پولیو، ڈینگی، اتوار بازاروں اور دیگر مقامات پر اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں اور شہر میں آگ لگنے کے واقعات کے علاوہ عمارتوں کے گر جانے کے واقعات میں دیگر اداروں کے ساتھ ملکر بھر پور حصہ لیتے ہیں۔ محکمہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں، 1971 اور1965کی جنگ میں رضاکاروں نے بھر پور کام کیا۔سول ڈ یفنس حکا م کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی محکمہ سول ڈیفنس کے رضا کاروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے ہدایات دی ہیں۔ سول ڈ یفنس کے مخصو ص د ستے کسی بھی نا خوشگو ار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ناصر باغ میں مو جود ر ہتے ہیں۔ نئی بھرتی کے حوالے سے خواہشمند حضرا ت سول ڈ یفنس میں ر ضا کا ر بھر تی ہونا چا ہتا ہے اسے کا رڈ دے د یا جا تا ہے جب اسکی ضرورت پڑ تی ہے تو اسے 400رو پے روزا نہ کی بنیا د پر اجرت بھی دی جا تی ہے جو کم ہے جس کو بڑھا نے کے لئے ڈی سی او لاہو کو شش کر ر ہے ہیں۔

ذرا ئع کا کہنا ہے کہ سول ڈ یفنس میں تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تربیت کے حوالے سے سٹاف کی شدید کمی ہے جبکہ طالبات کی تربیت کے لئے کوئی بھی خاتون انسٹرکٹر موجود نہیں ہے۔ خالی آسامیوں کے لئے سمری ڈی سی او کی منظوری کے بعد اعلی حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی