فیکٹری ایریا ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5بچوں کے باپ کو قتل کردیا ، ملزمان فرار

فیکٹری ایریا ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5بچوں کے باپ کو قتل کردیا ، ملزمان فرار

لا ہور (سٹی ر پو رٹر ) فیکٹری ایریا کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر 5بچوں کا باپ قتل جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خا نہ میں بھجوا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گلستان کالونی چونگی امرسدھو کا رہائشی 45سالہ عاشق علی اپنی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر اسے ہسپتال لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں قبرستان کے قریب ڈاکوؤں نے اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی۔ اس دوران عاشق علی نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عاشق علی شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ 45سالہ عاشق علی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ ما رٹم کے لیے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیاہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...