پولیس سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قاتلوں کا سراغ نہیں لگا سکی ، 5افراد شامل تفتیش

پولیس سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قاتلوں کا سراغ نہیں لگا سکی ، 5افراد شامل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے+ وقائع نگار)اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کو 4 روز گزر گئے مگر پولیس ملزموں کا سراغ نہ لگا سکی،ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ طارق مستوئی کہتے ہیں اداکارہ ماہ نور سمیت متعدد افراد کے بیانات ضرور قلمبند کئے مگر کسی کو گرفتار نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطا بق سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو تین روز قبل ہربنس پورہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا۔پولیس نے مقتولہ کے بہنوئی شاہد کی مدعیت میں چارنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا مگر تاحال کوئی کامیابی نہیں سمیٹ سکی ۔ایس پی انوسٹی گیشن کینٹ طارق مستوئی نے بتایاکہ ملزموں کا سراغ لگانے کیلئے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔مقتولہ کی والدہ کے شک پراداکارہ ماہ نور ،مقتولہ کے سیکرٹری سمیت متعدد افرادکے بیانات قلمبند کررہے ہیں تاہم کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔انہو ں نے کہاکہ مقتولہ کے سیکرٹری کا بیان اہمیت کا حامل ہو گا اور جلد ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔دوسری جا نب سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔ مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ علی بٹ مقتولہ کا سیکرٹری ہی نہیں بلکہ دیرینہ دوست بھی تھا۔

مزید :

علاقائی -