ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا

ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) مانگا منڈی کے علاقے میں ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والے نوجوان کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق حادثہ مانگا بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں ٹرالر نے آگے جانے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار 16 سالہ طلحہ جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی فراز زخمی ہوگیا جسے مانگا منڈی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

مزید : علاقائی