وارداتوں میں مال و زر کھونے والے متاثرہ شہریوں میں مال مسروقہ تقسیم

وارداتوں میں مال و زر کھونے والے متاثرہ شہریوں میں مال مسروقہ تقسیم

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت محمود نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈاکوؤں اور راہزنوں کی واداتوں کا نشانہ بننے والے شہریوں کو ڈاکوؤں اور راہزنوں کے گرفتار شدہ ملزمان سے برآمد کیا گیا20 لاکھ 98 ہزار روپے کی نقدی اور مال مسروقہ ان کے اصل مالکان میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔جس سے عہدہ برآہ ہونے کے لیے لاہور پولیس کے تمام ونگ شب و روز کوشاں ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے تھانہ فیصل ٹاؤن، بھاٹی گیٹ، شمالی چھاؤنی،اسلامپورہ، جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، مصری شاہ اور گارڈن ٹاؤن میں مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے درج ذیل شہریوں امتیاز احمد، محمد یوسف، محمد سرور، سید اخلاق،خالد بشیر، ڈاکٹر نعمان ، شان بٹ، محمد عمران اور عفیفہ فاروق کوتقریباً 21 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ، موبائل فونز اور قیمتی اشیاء ان کے اصل وارثان کے سپرد کیے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...