فیصل ٹاؤن میں ٹریکٹر ٹرالی نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا

فیصل ٹاؤن میں ٹریکٹر ٹرالی نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) فیصل ٹاؤن کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی نے نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ راوی روڈ کا رہائشی خالد مسیح فیصل ٹاؤن کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نمبری AI L292 بے قابو ہو کر اس پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں خالد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور مبارک کو حراست میں لے کر ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے لیا اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی