ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے افسران بھی سڑکوں پر موجود رہیں،ڈی آئی جی ٹریفک

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے افسران بھی سڑکوں پر موجود رہیں،ڈی آئی جی ...

لا ہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر)سید احمد مبین نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے۔قربان لائن میں ایس پیز ،ڈی ایس پیز سے میٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے وارڈنز کے علاوہ افسران بھی سڑکوں پر موجود رہیں۔خاص طور پر چھٹی کے اوقات کار میں اور مارکیٹوں کے گرد خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو ۔سیکٹر انچارج اپنے علاقوں میں پٹرولنگ پلان کا نظام مزید بہتر بنائیں تجاوزات کے خلاف کارروائی کریں۔

تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری نہ ہو اس سلسلہ میں شہری بھی اپنی اخلاقی فرض سمجھتے ہوئے تجاوزات کو ہٹاکر ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔

مزید : علاقائی