ہیلری کے ای میل سکینڈل کی مزید تحقیقات نہیں کراؤں گا ، ٹرمپ کا اعلان

ہیلری کے ای میل سکینڈل کی مزید تحقیقات نہیں کراؤں گا ، ٹرمپ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی) امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار اور سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے ای میل سکینڈل کی مزید تفتیش نہیں کرائیں گے تاکہ وہ اس خوفناک صدمے سے باہر آ سکیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلنڈ ٹرمپ کے سینئر مشیرکیلیان کا نوے نے بتایا کہ ٹرمپ اب انتخابات جیتنے کے بعد اپنے اس وعدے کو پورا نہیں کریں گے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ سابق وزیر خارجہ کے ای میل کی جانچ کے لئے خصوصی تفتیش کاروں کی تقرری کریں گے۔انہوں نے کہامجھے لگتا ہے کہ جب آپ کا منتخب کردہ صدر جو آپ کی پارٹی کا سربراہ بھی ہے، وہ آپ سے اپنی مدت شروع کرنے سے پہلے ہی یہ کہتا ہے کہ وہ ان الزامات پر آگے نہیں بڑھیں گے تو یہ ایک بڑا پیغام ہے۔ ہلیری کواب بھی یہ صدمہ ہوگا کہ امریکہ کے لوگوں نے انہیں بھروسے کے قابل نہیں سمجھا لیکن اگر ٹرمپ انہیں اس صدمے پر قابو پانے میں مدد کر رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہوگی۔

مزید :

عالمی منظر -