حماس کی فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے گرد دیوارکی تعمیر کی سخت مخالفت

حماس کی فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے گرد دیوارکی تعمیر کی سخت مخالفت

دوحہ (این این آئی)حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ’عین الحلو‘ کیمپ کے گرد سمٹی دیوار کھڑی کرنے کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے بیروت سے دیوار کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے ٹیلیفون پر مختلف لبنانی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں دیوار کی تعمیر کے معاملے پر اپنے تحفظ کا اظہار کیا۔خالد مشعل نے کہا کہ عین الحلو پناہ گزین کیمپ کے گرد کنکریٹ کی اونچی دیوار کھڑی کرنے سے فلسطینی پناہ گزینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لبنانی قیادت کو اس فیصلے کو ہرصورت میں واپس لینا ہوگا۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خالد مشعل نے لبنانی صدر نبیہ بری، پارلیمنٹ کے اسپیکر، وزیراعظم تمام سلام اور نو منتخب وزیراعظم سعدی الحریری سے فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خالد مشعل کا لبنانی پناہ گزین کیمپ کے گرد دیوار کھڑی کرنے کی مخالفت کی اور لبنانی حکام پر زور دیا کہ وہ عین الحلوہ پناہ گزین کیمپ میں دیوار کی تعمیر کا اقدام روکے کیونکہ اس کے منفی نتائج مرتب ہوں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خالد مشعل نے لبنان میں سیاسی استحکام کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی جماعت کسی عرب ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی پالیسی پر یقین نہیں رکھتی۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...