کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو 90برس کی عمر میں چل بسے

کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو 90برس کی عمر میں چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہوانا(این این آئی)کیوبا کے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو 90 برس کی عمر میں چل بسے، وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیڈل کاسترو 1969 سے 1976 تک کیوبا کے وزیراعظم رہے۔بعدازاں انھوں نے 1976 سے 2006 تک کیوبا کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔2006 میں صحت سے جڑے مسائل کی وجہ سے کاسترو نے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے بعد ملک کی بھاگ دوڑ اپنے بھائی راؤل کاسترو کے حوالے کر دی تھی۔فیڈل کاسترو کو 21ویں صدی کی عالمی سیاست کا ایک اہم ستون قرار دیا جاتا ہے، وہ امریکا کے واحد کمیونسٹ ملک کے 5 دہائیوں تک سربراہ رہے۔1959 میں فیڈل کاسترو کے انقلاب کے بعد کمیونزم کے مغرب میں پھیل جانے کے خدشات پیدا ہوگئے تھے، جس کے بعد امریکا اور کیوبا میں سرد جنگ کا آغاز ہوگیا تھا، تاہم رواں برس مارچ میں امریکی صدر براک اوباما کیوبا نے کیوبا کا تاریخی دورہ کیا۔

مزید :

عالمی منظر -