انسانی حقوقی عورتوں کا کارنامہ، سعودی لڑکی کو گھر سے بھگا دیا

انسانی حقوقی عورتوں کا کارنامہ، سعودی لڑکی کو گھر سے بھگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں اپنے گھر سے بھاگ کر ترکی اور پھر وہاں سے جارجیا جانے والی لڑکی نے سعودی خواتین کے ایک گروپ پر الزام عاید کیا ہے کہ انھوں نے اس کو گھر سے بھاگ جانے کی تحریک دی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سعودی لڑکی جولائی میں گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی اور اب سعودی عرب لوٹ چکی ہے۔سعودی حکام اس کے دعووں کی تحقیقات کررہے ہیں اور جن عورتوں پر اس نے الزامات عاید کیے ہیں،ان سے بھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔اس لڑکی نے اگست میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ اس کے والدین اس کو مارتے پیٹتے تھے جس کی وجہ سے وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔اس پر یہ کیس ختم کردیا گیا تھا۔بعد میں اس نے ٹویٹر پر خود ہی اس دعوے کی تردید کردی تھی۔آذر بائیجان میں سعودی سفارت خانے نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ لڑکی ترکی میں اپنے والدین کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے گئی تھی اور وہاں سے انھیں چھوڑ کر بھاگ گئی تھی۔اس بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ اس لڑکی کو برآمد کر لیا گیا تھا اور وہ اپنے خاندان کو ایک جھگڑے کی وجہ سے چھوڑ کر گئی تھی۔اس لڑکی نے جارجیا میں ایک شیلٹر میں عارضی پناہ لی تھی اور جب اس کو جارجیا نے مستقل پناہ دینے سے انکار کردیا تھا تو وہ سعودی عرب لوٹ آئی تھی۔اس نے دارالحکومت الریاض پہنچنے کے بعد سعودی خواتین کے ایک گروپ کے خلاف شکایت دائر کردی تھی۔ان خواتین میں انسانی حقوق کی علمبردار اور ایک معلمہ بھی شامل تھی۔اس نے ان خواتین پر خود کو دھوکا دینے اور گھر سے فرار میں مدد دینے کا الزام عاید کیاتھا۔

مزید :

عالمی منظر -