لندن بجلی کا بڑابریک ڈاؤن ،بلیک فرائیڈے کے تمام شوز منسوخ کردیئے گئے
لندن(این این آئی)لندن کے مغربی حصہ میں بجلی کابڑابریک ڈاون ہوا جس کے بعد بلیک فرائیڈے کے موقع پرمنعقدکئی شوزمنسوخ کر دیئے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بریک ڈاون بجلی کے نظام میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے اور اس کے سبب بلیک فرائیڈے کے موقع پرمنعقدکئی شوزمنسوخ کر دیئے گئے ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق بجلی کا بریک ڈاون 4 گھنٹے جاری رہا جس کے بعد لندن کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔بجلی کابریک ڈاون شام5بجکر16منٹ سیرات9بجکر10منٹ تک جاری رہا۔