غیرملکی ٹیکسی سروس اْبر ڈھاکا میں غیر قانونی قرار،مالکان اورڈرائیورزکونوٹس جاری

غیرملکی ٹیکسی سروس اْبر ڈھاکا میں غیر قانونی قرار،مالکان اورڈرائیورزکونوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکا(این این آئی)ٹیکسی سروس اْبر کو ڈھاکا میں غیر قانونی قرار دے دیا گیا، محکمہ ٹرانسپورٹ حکام نے ٹیکسی سروس ایپ لانچ ہونے کے دو دن بعد ہی اعلامیہ جاری کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اْبر ٹیکسی سروس موٹر وہیکل ریگولیشن کی خلاف ورزی کر رہی تھی۔ سروس مالکان اور ڈرائیوروں کو وارننگ دے دی گئی ہے،نوٹس کے مطابق ٹیکسی سروس نے بنگلا دیش روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی اجازت نہیں لی تھی ۔

مزید :

عالمی منظر -