کویت کے حکمراں خاندان کے شیخ سمیت تین افراد قتل

کویت کے حکمراں خاندان کے شیخ سمیت تین افراد قتل

کویت سٹی(این این آئی)کویت سٹی میں کویت کے حکمراں خاندان سے تعلق رکھنے والے شیخ سمیت ایک شہری اور انڈونیشی خادمہ کا قتل ہوگیا ۔ واقعہ میں ایک بھارتی تارک زخمی حالت میں بھی پایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں بتایاگیا کہ سلوی محلے میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں شیخ سمیت تینوں افرادمردہ پائے گئے ۔ مقامی اخبار القبس کی تفصیلات کے مطابق گشتی سیکورٹی فورس کو ایک بھارتی تارک زخمی حالت میں ملا جس نے پولیس کو اطلاع دی کہ اپارٹمنٹ میں 3افراد کا قتل ہوگیا ہے۔

پولیس کی ٹیم مذکورہ اپارٹمنٹ میں پہنچی تو وہاں تین افراد کو مردہ پایا گیا۔ متوفین کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ تفصیلات جاننے کے لئے تفتیشی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایک مقتول کاتعلق حکمران خاندان سے ہے۔

مزید : عالمی منظر