اسرائیل : جنگلات کو آگ لگانے کے شبے میں 22 افرادگرفتار

اسرائیل : جنگلات کو آگ لگانے کے شبے میں 22 افرادگرفتار

یروشلم (آن لائن) اسرائیلی حکام نے جنگلات کو آگ لگانے کے شبے میں 22 افرادگرفتار کیا ہے۔اسرائیل کے وزیراعظم کی جانب سے آگ لگنے کے واقعات کو دہشت گردی قراردیا گیا ہے۔آگ منگل کے روز لگی تھی جو اب پوریاسرائیل میں پھیل چکی ہے۔گزشتہ 4روز کے دوران 200سے زائد مقامات پر آگ لگ چکی ہے جبکہ نطف اورشمالی شہرالجلیل میں اب بھی کئی مقامات پرآگ لگی ہوئی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے آگ لگنے کے واقعات کو دہشت گردی قراردیا گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جرم،دہشت اورلوگوں کو اکسانے کی قیمت چکانی ہوگی ۔نیتن یاہو نے مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ لگانے میں ملوث افرادکوسخت سزائیں دی جائیں گی۔شمالی شہرحیفہ کی جنگلات میں لگی آگ پرقابوپالیاگیا ہے۔ آگ کیباعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ آگ لگنے کے باعث باعث 2جیل بھی خالی کرالیں گئیں ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...