یورپ دہشتگرد تنظیموں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: ترکی
استنبول (این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاہے کہ یورپی یونین میں ترکی کی رکنیت کے متعلق مذاکرات روکنے کے حوالے سے یورپی پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری کی اْن کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں ہے، یورپ دہشت گرد تنظیموں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کانفرنس سے خطاب کے دوران ترکی کے صدر نے کہا کہ ہم بارہا یہ واضح کر چکے ہیں کہ ہم یورپی یونین کے بہت سے رکن ممالک سے زیادہ یورپی اقدار کا خیال کرتے ہیں تاہم ہمیں مغربی دوستوں کی جانب سے نمایاں سپورٹ نظر نہیں آئی اور اس حوالے سے نہ ہی کوئی وعدہ پورا کیا گیا۔ایردوآن نے واضح کیا کہ یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ترکی کے ساتھ یورپی یونین کی بات چیت کے حوالے سے رائے شماری ہو گی، نتیجے سے قطع نظر ہماری نظر میں اس ووٹنگ کی کوئی حیثیت نہیں۔