نوازشریف پاک فوج کے پانچ سربراہ تعینات کرنے والے پہلے وزیراعظم

نوازشریف پاک فوج کے پانچ سربراہ تعینات کرنے والے پہلے وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے پاک فوج کے پانچ سربراہ تعینات کرنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک کوئی سیاستدا ن حاصل نہیں کر سکاہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کل 28نومبر کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد قمر جاوید باجوہ عہدے کا حلف اٹھائیں گے جنہیں وزیراعظم نوازشریف نے بطور پاک فوج کا سربراہ بنانے کا اعلان کر دیاہے۔وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں 1991میں جنرل آصف نواز جنجوعہ کو پاک فوج کا سربراہ تعینات کیا جبکہ انہوں نے 1993میں وحید کاکٹر کو چیف آف آرمی سٹاف بنایا۔نوازشریف نے 1998کے دور حکومت میں سابق صدر پرویز مشرف کو آرمی چیف بنایا لیکن 1999میں ویز مشرف نے ایمرجنسی نافذ کر دی۔
اعلان کر دیا

مزید :

صفحہ اول -