آپریشن میں پاک آرمی اور فضائیہ نے یک جان دو قالب کا کردار ادا کیا :جنرل راحیل

آپریشن میں پاک آرمی اور فضائیہ نے یک جان دو قالب کا کردار ادا کیا :جنرل راحیل

اسلام آباد ( آن لائن ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، آپریشن ضرب عضب میں پاک آرمی اور فضائیہ نے یک جان دو قالب کا کردار ادا کیا ،تینوں مسلح افواج کے مشترکہ تعاون سے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں ملیں ہیں، پاک فضائیہ کے افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور عزم قابل تعریف ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا والہانہ استقبال کیااور پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں گارڈ پیش کیا ، آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سے الوداعی ملاقات بھی کی ، اس دوران آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور عزم قابل تعریف ہے ،پاک فضائیہ نے ملک فضائی سرحدوں کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، آپریشن ضرب عضب میں پاک آرمی اور فضائیہ نے یک جان دو قالب کا کردار ادا کیا ،تینوں مسلح افواج کے مشترکہ تعاون سے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں ملیں ہیں، پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی بہترین نگہبان ہے، اس موقع پر ائیر چیف مارشل نے سہیل امان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیلئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار بھی کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے تینوں مسلح افواج میں بے پناہ جوش و جذبہ پیدا کیا ہے ، آپریشن ضرب عضب میں بری اور فضائی افواج نے ملکر دہشتگردوں کا خاتمہ کیا ۔

مزید : صفحہ اول