فوجی کمان کی تبدیلی کی تقریب 29 نومبر کو جی ایچ کیو میں ہو گی

فوجی کمان کی تبدیلی کی تقریب 29 نومبر کو جی ایچ کیو میں ہو گی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)فوجی کمان کی تبدیلی کی تقریب 29 نومبر کو جی ایچ کیو میں ہو گی۔جیو نیوز کے مطابق فوجی کمان کی تبدیلی کی تقریب 29 نومبر کو جی ایچ کیو میں ہو گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب صبح ساڑھے 10بجے جی ایچ کیو میں ہو گی،جنرل راحیل شریف کمانڈسٹک مقررہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کے حوالے کرینگے،جنرل راحیل شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔تقریب میں سابق آرمی چیفس،اعلیٰ عسکری حکام ، وفاقی وزرا،ارکان پارلیمنٹ،غیر ملکی سفارتکارشریک ہوں گے

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...