پنجاب یونیورسٹی میں گریویٹیسن اور کاسمولوجی پر ایک روزہ کانفرنس

پنجاب یونیورسٹی میں گریویٹیسن اور کاسمولوجی پر ایک روزہ کانفرنس

لاہور (خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف میتھ میٹکس کے زیر اہتمام گریویٹیسن اور کاسمولوجی پر الرازی ہال میں ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران، ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال، معروف عالمی سائنسدان پروفیسرڈاکٹر اصغر قادر،چیئرمین شعبہ ریاضی پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف، سینئر فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ ریاضی میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ شعبہ ریاضی میں ہونے والی تحقیقی سرگرمیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کہا کہ ڈاکٹر مجاہد کامران نے تحقیقی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے جس کی وجہ سے آج پنجاب یونیورسٹی ترقی کی نئی بلندیوں کی چھو رہی ہے۔ چیئرمین شعبہ ریاضی ڈاکٹر محمد شریف نے جدید سائنسی علوم میں گریویٹیشن اور کاسمولوجی کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...