علی گڑھ پبلک سکول و کالج مانگا منڈی میں تقریب تقسیم انعامات

علی گڑھ پبلک سکول و کالج مانگا منڈی میں تقریب تقسیم انعامات

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)علی گڑھ پبلک سکول و کالج مانگا منڈی میں یوم والدین ،تقسیم انعامات اور علی گڑھ کی گولڈن جوبلی تقریب ۔ مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر مہمان خصوصی اور تہذ یب اخلاق ٹر سٹ کے چیئرمین جی ایم صابری اور علاقہ کے چیئرمین یوسی265محمد طارق بٹ ،یوسی266کے چیئرمین رانا احمد سعید یوسی 263کے ملک لیاقت علی جھیڈو،طلباوالدین اور صحافیوں نے ملک ممتاز کی قیادت میں شرکت کی۔ پرنسپل نعیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے سکول کی سالانہ کارگردکی اورمسائل کو اجاگر کیا اور علی گڑھ پبلک سکول وکالج کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ۔ چیئرمین تہذیب اخلاق کے جی ایم صابری نے یونیورسٹی کیلئے 5کروڑ روپے ڈونیشن کا اعلان کیا اور اس کے بعد مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا جلد مانگا منڈی میں لڑکیوں کیلئے ڈگری کالج کا افتتاح کر رہا ہوں اور انہوں نے علی گڑھ پبلک سکول وکالج کیلئے 50لاکھ دینے کا اعلان کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...