یوایم ٹی کاتیرہواں سالانہ کانووکیشن یونیورسٹی گراؤنڈمیں ہوا

یوایم ٹی کاتیرہواں سالانہ کانووکیشن یونیورسٹی گراؤنڈمیں ہوا

لاہور(خبر نگار خصوصی)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی (یوایم ٹی) کاتیرہواں سالانہ کانوکیشن یونیورسٹی گراوئنڈمیں منعقدکیاگیاجس میں 1190طلبہ وطالبات میں بیچلزر،ماسٹرز،ایم/ایم فل اورپی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنرپنجاب محمدرفیق رجوانہ اورصوبائی وزیرتعلیم رانامشہودتھے۔ کانوکیشن میں پوزیشن ہولڈرطلبہ وطالبات میں گولڈمیڈلزاورکیشن پرائزبھی دئیے گئے۔یوایم ٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق11پیٹرن میڈلز،14ریکٹرمیڈلزاور8اعلیٰ کارکردگی کے میڈلزبھی دیے گئے۔اس کے علاوہ دیگرخصوصی انعامات اورمیڈلزجوکے دئیے گئے ان میں خرم مرادؒ ایوارڈ،حاجی تاج الدین ایوارڈ،مبارک انساء ایوارڈ،سردارمحمدغالب اورڈاکٹرمحمد احمدایوارڈشامل ہیں جوکہ انتہائی ذہین طالب علموں کودئیے گئے۔گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخرہے کہ وہ پرائیویٹ سیکٹرمیں موجودتعلیمی اداروں کے سرپرست ہیں،یوایم ٹی ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے کی۔حسن صہیب نے بھی خطا ب کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن اورجدیدترین سہولیات کی وجہ سے امریکہ،برطانیہ،کینیڈا، جرمنی اوردیگرملکوں کی یونیورسٹیاں ہمارے ساتھ سٹوڈنٹ ایکسچینج اورفیکلٹی کے تبادلہ کے پروگرام کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہدف ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے پراجیکٹ کے لیے قابل افرادککارمہیاکریں۔ڈاکٹرحسن نے یوایم ٹی کی حالیہ دنوں میں منعقدہونے والی بزنس کانفرنس وتعلیمی نمائش کے بارے بتایاکہ اس کانفرنس میں پوری دنیاسے ملٹی نیشنل کمپنیزاوران کے لیڈرزنے شرکت کی جس سے پاکستان کامثبت امیج ابھرا۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال پہلے سے زیادہ تیاریوں کے ساتھ اس کانفنرس کومنعقدکریں گے۔ریکٹریوایم ٹی نے مزیدکہا کہ دنیا کے حالات تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں ،پاکستان کومعاشی میدان میں کامیابی حاصل کرنے لیے جدیدترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرناہوگا۔انہوں نے گریجوئیٹ کرنے والے تمام طلبہ وطالبات اوران کے والدین کومبارکباددی۔گورنرپنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخرہے کہ وہ پرائیویٹ سیکٹرمیں موجودتعلیمی اداروں کے سرپرست ہیں،یوایم ٹی ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے دیگراداروں کی اس کی تقلیدکرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوذہین اورمحنتی افرادکی ضرورت ہے اورتعلیمی ادارے یہ کام بآسانی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیم سے ہی ملک آگے بڑھے گا اورتعلیم عمل کے بغیرکارآمدنہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ہرطرح کے وسائل سے مالامال ہے اورچائنہ پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کی تقدیربدلے گی ۔گورنرنے طالب علموں کونصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعدملک کی تعمیروترقی کے لیے اپناکرداراداکریں اورخاص طورپران بچوں کوتعلیم کی طرف لائیں جووسائل نہ ہونے کے باوجوداچھی تعلیم حاصل نہیں کرسکتے۔انہوں نے یوایم ٹی انتظامیہ کوکوالٹی ایجوکیشن اوربہترین سہولیات دینے کے عمل کوسراہااورکہا کہ یوایم ٹی کی رینکنگ بہت اچھی جارہی ہے اورڈاکٹرحسن صہیب مراددن رات ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں۔بعدازاں گورنرپنجاب نے طلبہ وطالبات میں ڈگریاں اورمیڈلزتقسیم کیے۔یوایم ٹی کے سالانہ کانوکیشن سے صوبائی وزیرتعلیم رانامشہودنے بھی اظہارخیال کیااورکامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں میں ایوارڈزتقسیم کیے۔انہوں نے کہا کہ وہ یوایم ٹی کوپہلے دن سے جانتے ہیں ،ان کی آنکھوں کے سامنے اس ادارے نے زبردست ترقی کی ہے۔تقریب میں یونیورسٹی رجسٹرار،کنٹرولرامتحانات،بورڈآف گورنرزکے ممبران،ذرائع ابلاغ کے نمائندے اورطلبہ وطالبات کے والدین اورمہمانوں نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...