احتساب کا نعرہ بچے بچے کی زبان پر ہے،ارمغان صادق

احتساب کا نعرہ بچے بچے کی زبان پر ہے،ارمغان صادق

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے کہا ہے کہبے لاگ احتساب کا نعرہ بچے بچے کی زبان پر ہے۔اس اہم قومی مطالبہ کی باز گشت سپریم کورٹ میں صاف سنائی دے رہی ہے اور اب کوئی بھی احتساب سے بچ نہیں پائے گا ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پار ٹی اجلا س میں خطا ب کر تے ہوئے کیا انہو ں نے مز ید کہا کہ سپریم کورٹ میں پاکستانی کی تاریخ کا سب سے اہم مقدمہ چل رہا ہے۔

اگر عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر اپنا تاریخی کردار ادا کیا تو پاکستان صحیح معنوں میں ترقی،خوشحالی اور جمہوریت کی پٹڑی پر چڑھ جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کا ناسور بن چکا ہے اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا تو یہاں سے غربت ،پسماندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا انہو ں نے مزید کہاکہ احتساب کا مطالبہ کر نا کوئی جر م نہیں ملک میں سب کا بلاتفر یق احتساب کر نا ہوگا‘کر پٹ لوگوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو وہ معافی کے حق دار نہیں انکو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا‘ہم ملک میں کسی قسم کی محاذآرائی پر یقین نہیں رکھتے صرف سچ اور حق کی بات کرتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4