پی پی پانامہ کیس میں سنجیدہ نہیں بس تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے،تبسم انوار

پی پی پانامہ کیس میں سنجیدہ نہیں بس تاریخ پر تاریخ دے رہی ہے،تبسم انوار

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصا ف و یمن و نگ کی رہنما تبسم انوار واڑہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی پانامہ کیس میں سنجیدہ نہیں بس تاریخ پر تاریخ دے رہیں پیپلز پارٹی ن لیگ کے سامنے کھڑی نہیں ہوسکتی ۔68سال میں ملک کو لوٹا گیا مگر ملک میں پہلی بار واھد جماعت تحریک انصاف ہے جو کرپشن سمیت دیگر کیسز میں کھڑی ہے ۔

پانامہ کیس میں سپریم کورٹ اچھا فیصلہ کرے گی اور وہ فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں بہترین فیصلہ ہوگا ان خیا لا ت کا اظہا رانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا تبسم انوار واڑہ کا مز ید کہنا تھا کہ ملکی وسائل لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہوناچاہیئے، غریب کی زندگی میں خوشحالی آنے سے ہی حقیقی تبدیلی آئے گی، قوم جنرل راحیل شریف کو پورے اعزاز ، محبت اور فخر سے رخصت کرے گی، بھارت کو بد معاشی سے روکنے کیلئے جارحانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک وزیر خارجہ اور خارجہ پالیسی سے محروم ہے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں اور اب احتساب سے کوئی نہیں بچ سکے گا پانامہ لیکس کے ملزم ہوں یا بینکوں سے قرضے لے کر ہڑپ کرنے والے سب کو عبرتناک سزا قوم کا مطا لبہ ہے

 

مزید : میٹروپولیٹن 4