گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ سکول اچھرہ میں فرسٹ ایڈباکس تقسیم کرنیکی تقریب

گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ سکول اچھرہ میں فرسٹ ایڈباکس تقسیم کرنیکی تقریب

لا ہور (خبر نگا ر )گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ سکول اچھرہ میں فرسٹ ایڈباکس تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین عام عوام پارٹی سہیل ضیاء بٹ مہمان خصوصی تھے۔ سکول انتظامیہ میں روٹری انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی جانب سے چار فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کیے گئے۔سہیل ضیاء بٹ کا کہنا تھاکہ تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ترقی کا سفر ممکن ہے۔ انہوں نے بچوں کو نصیحت کی کہ وہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں تاکہ آگے چل کر ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا اہم اور مثبت کردار ادا کرسکیں۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر سکول سید فرقان، میرعارف علی بھی موجود تھے۔

، شہزاد احمد، ردا عرفان اور عرفان چودھری سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4