ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم کے ذیلی ادارے کا ایک روزہ ٹیچرز سیمینار

ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم کے ذیلی ادارے کا ایک روزہ ٹیچرز سیمینار

لاہور( ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے ایجوکیشن سسٹم کے ذیلی ادارے سینٹر آف ایکسیلینس کے زیرا ہتمام ایک روزہ ٹیچرز سیمینار 26 نومبر2016کو منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈئر ظفریاسین بابر تھے ۔ سیمینار کا موضوع " جدید تعلیم میں بدلتے رجحانات"تھا۔سیمینار میں پنجاب بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی ۔یہ سیمینار دو حصوں پر مشتمل تھا۔ پہلا حصہ پینل کی گفتگو پر مشتمل تھا جس میں پاکستان کے مشہور ماہر ین تعلیم نے اُن عوامل کاذکر کیا جن کی بدولت موجودہ دور میں کس طرح بدلتے معاشرتی ، معاشی اور اخلاقی رجحانات تعلیم پراثر انداز ہو رہے ہیں۔پینلیسٹس نے حاضرین کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے مدلل جوابات دیے۔

سیمینار کے دوسرے حصے میں متعدد ٹریننگ ورکشاپس کا اہتمام کیا گیاجن میں اساتذہ نے بہت دلچسپی کا اظہار کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4