گوجرانوالہ کے طلباوطالبات کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

گوجرانوالہ کے طلباوطالبات کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

لاہور(اپنے خبر نگار سے) فکر اقبال ہائی سکول‘ گوجرانوالہ کے طلباوطالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گلستان کالونی‘ مصطفی آباد‘لاہور‘الفلاح اکیڈمی فار گرلز‘ اپر مال ‘لاہور‘ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول‘ مجاہدپورہ‘لاہور‘مغل ایجوکیشن ہائی سکول‘ بند روڈ‘سراجپورہ‘ لاہور‘ عثمانیہ ہائی سکول‘ بند روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ پیپلز کالونی‘ شاہدرہ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ پیپلز کالونی‘ شاہدرہ‘لاہور گیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد898تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...