قادیانی آئینی وقانونی طور پر غیر مسلم ہیں،اجمل قادری

قادیانی آئینی وقانونی طور پر غیر مسلم ہیں،اجمل قادری

لاہور(خبر نگار خصوصی) جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری نے جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ اندرون شہر لاہور میں اجتماع سیخطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی آئینی وقانونی طور پر غیر مسلم ہیں، چیف آف آرمی سٹاف کے عہدہ سمیت کسی بھی کلیدی منصب پر قادیانی آئینی اور قانونی طور پر فائز نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ،جنت کا راستہ اورعشق نبوی ﷺ کا تقاضہ ہے،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی اسلام اورملک دشمن ارتدادی سرگرمیوں کا حکومت نوٹس لے۔

؂ مولانا میاں محمد اجمل قادری نے مولانا فضل الرحمن کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے بھی خصوصی دعا کرائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4