حکمران عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں ناکام ہوگئے،ذکر اللہ مجاہد

حکمران عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں ناکام ہوگئے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ حکمران عوام کو بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں لاہور شہر میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام لا چار اور بے بس دکھائی دیتے ہیں جس کی بڑی وجہ ادویات کی عدم دستیابی اور پیرامیڈیکس و نرسنگ سٹاف کا مریضوں اور لواحقین کے ساتھ انسانیت سوز رویہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ شہر کے بڑے ہسپتال میں غریب عوام ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشان اور بے بس نظر آتے ہیں۔

،بعض اوقات ادویات موجود ہونے کے باوجود متعلقہ سٹاف ادویات کی پرچیاں مریضوں کے لواحقین کے ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں اس سب کے باوجود پنجاب حکومت صحت کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے تو کرتی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں ،ناقص اور آلودہ پانی پینے کی وجہ سے ہپیا ٹائٹس و متعدد بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...