عوامی تحریک کا ضرب امن و تبدیل نظام کاررواں رحیم یار پہنچ گیا

عوامی تحریک کا ضرب امن و تبدیل نظام کاررواں رحیم یار پہنچ گیا

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان عوا می تحریک یوتھ ونگ کا’’ ضرب امن ‘‘و’’ تبدیلی نظام ‘‘کارواں مختلف شہروں سے ہوتا ہوا رحیم یار خان پہنچ گیا،کارواں آج27نومبر کو خانپور اور دیگر شہروں سے ہوتا ہوا بہاولپور پہنچے گا جہاں یوتھ ونگ کے نوجوانوں کا پر تپاک استقبال کیا جائے گا ، سائیکل کارواں کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ منصور قاسم کر رہے ہیں ، ضرب امن کارواں 29نومبر کو تاریخی شہر مدینہ الاولیاء ملتا ن پہنچے گا ، ملتان میں کارواں کے فقید المثال استقبال کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، 29نومبر کو ملتان پہنچے پر نائب ناظم اعلی منہاج القرآن سردار شاکر مزاری ، عوامی تحریک کے صوبائی صدر فیاض وڑائچ، ڈاکٹر زبیر خان، راؤ عارف رضوی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات ضرب امن کارواں کا استقبال کریں گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4