حکومت کے پاس سٹیل ملز چلانے کیلئے کوئی پلان نہیں،رانا عبدالسمیع

حکومت کے پاس سٹیل ملز چلانے کیلئے کوئی پلان نہیں،رانا عبدالسمیع

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصا ف لیبر و نگ کے مرکزی رہنمارانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اسٹیل مل کو تباہ کردیا ہے نواز شریف کی حکومت اتفاق فاونڈری تو چلا سکتی ہے مگر پاکستان اسٹیل مل نہیں چلا سکتی اسٹیل مل بند پڑی ہے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہم مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مزدوروں کے حقوق کی بات تو کرتی ہے مگر ان کا ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں حکومت مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے کرکے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔

، مزدور طبقہ پستا جارہا ہے غریب غریب ہوتا جارہا ہے اور امیر طبقہ اور امیر ہوتا جارہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...