موجودہ حالات میں بھارت سے ٹماٹر ، پیاز کی خریدبند کردینی چاہیے،رمضان میو

موجودہ حالات میں بھارت سے ٹماٹر ، پیاز کی خریدبند کردینی چاہیے،رمضان میو

لاہور(کامرس رپورٹر)سماجی تنظیم ہیلپ پور ویمن اینڈ چائلڈ آرگنایشن کے صدر رمضان میو نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں بھارت سے ٹماٹر ، پیاز کی خریدبند کردینی چاہیے اور حکومت فوری طور پر واہگہ کے راستے ماربل ، گرینائیٹ اور نمک کی فروخت پر فوری طور بند کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ انڈیا کے وزیراعظم مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی جو دھمکی دی ہے حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے۔

رمضان میو کا کہنا تھا کہ بھارت سے ہماری ازلی دشمنی ہے۔اس لئے انڈیا سے تمام تجارت فوری طور پر بند ہونی چاہیے ۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی سے باز نہ آئے تو حکومت اسے بھرپور جواب دے اور حکومت انڈیا کی پانی بند کرنے کی دھمکی کو سمجھے اور فوری طور پر کالاباغ ڈیم سمیت بڑے ڈیموں کی تعمیر کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4