ڈاکٹر طاہر القادری کی بہو کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل

ڈاکٹر طاہر القادری کی بہو کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل

لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بہو اور ان کے صاحبزادے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین کی اہلیہ غزالہ حسن قادری نے یونیورسٹی آف برمنگھم یوکے سے ڈاکٹریٹ مکمل کر لی ہے۔ ان کا مقالہ ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات ‘‘تھا جس کی کامیاب تکمیل پر انہیں گزشتہ روز پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کر دی گئی ہے۔

پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک کے رہنماؤں نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4