17سال پرانے کیس کا فیصلہ،محکمہ صحت کے سابق ملازم کو13سال قید

17سال پرانے کیس کا فیصلہ،محکمہ صحت کے سابق ملازم کو13سال قید

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن لاہور محمد قاسم نے 17سالہ پرانے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ صحت این ڈی ڈیپارٹمنٹ کے سابق پی اے محمد رفیق کو13سال قید اور 15لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے 17سال قبل محکمہ صحت این ڈی ڈیپارٹمنٹ کے سابق پی اے محمد رفیق کے خلاف 9 افراد کو وزارت خارجہ میں ملازم کرانے کا جھانسہ دے کر ان سے 8لاکھ 10ہزار روپے کی رقم ہتھیا لی تھی۔ ملزم سیکرٹریٹ کے آفس میں بیٹھ کر لوگوں کو ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ چالان عدالت میں آنے پر کیس 17سال سے قانونی پیچیدگی کی وجہ سے التوا ء میں پڑاہوا تھا،عدالت نے پرانے کیس کو نمٹانے کے لیے وکلا ء کو اپنی بحث مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

بعد میں عدالت نے گواہوں اور ریکارڈ کی پڑتال کے بعد مجرم پر جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روزاسے مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔فیصلے کے بعد اینٹی کرپشن نے مجرم کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4