منشیات کے مقدمہ میں ملز م کو 2ماہ قید 20ہزار روپے جرمانہ

منشیات کے مقدمہ میں ملز م کو 2ماہ قید 20ہزار روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن عدالت نے منشیات رکھنے کے مقدمے میں ملوث زبیر کو 2ماہ قیداور20ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنادیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کے قبضے سے 200گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت مکمل کرکے ملزم کو قید وجرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانے کی عدم ادئیگی پر ملزم کو دس دن مزید قید بھگتا ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4