اخبار فروش یونین لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا

اخبار فروش یونین لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)اخبار فروش یونین لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت چوہدری نذیر احمد آج بروز اتوار شام پانچ بجے اخبار مارکیٹ میں ہو گا ۔اجلاس میں نئے انتخابات کیلئے الیکشن بورڈ کا قیام،سالانہ کارکردگی رپورٹ اور آمدن و اخراجات کا حساب پیش ہو گا۔ممبران کو مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔