حکومت تمام اقتصادی منصوبے مکمل کرے گی،پیر اشرفرسول

حکومت تمام اقتصادی منصوبے مکمل کرے گی،پیر اشرفرسول

فیروزوالہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی پیر محمداشرف رسول نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے پانچ سالہ دور میں تمام اقتصادی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچائے گی۔راہداری کا پروجیکٹ بھی موجودہ حکومت ہی مکمل کرے گی۔اس منصوبہ کے مکمل ہونے سے پورے خطے میں ترقی ہوگی ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے والوں کو عوام نے بری طرح مسترد کردیا،پاناما صرف ایک ڈرامہ تھا۔ عمران خان ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھلونا بن کر ملکی ترقی کو داؤپر لگانا چاہتا ہیں انہیں معلوم نہیں کہ قوم عمران نہیں بلکہ میاں برادران کے ساتھ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...