جامعہ اشرفیہ کیعلماء نے مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی

جامعہ اشرفیہ کیعلماء نے مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی

لاہور(خبر نگار خصوصی) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے گذشتہ روز مولانا مجیب الرحمن انقلابی ، حافظ فواد اجود اور مولانا سیدشمس الحق گیلانی کے ہمراہ لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی عیادت کی۔

اس موقعہ پرمولانا فضل الرحیم نے کہا کہ اسلام اور ملک و قوم کے لیے آپ کی خدمات نا قابلِ فراموش ہیں آپ علماء حق کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاد کے لیے شبانہ روز سرگرمِ عمل ہیں اس موقعہ پر مولانا حافظ فضل الرحیم نے مولانا فضل الرحمن کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4