کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں گرفتار ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں گرفتار ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزمان کو چھ دن کے جسمانی ریمانڈ پر متعلقہ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ملزمان کو کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ا ن کے قبضے سے پندرہ سو گرام بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر وغیرہ برآمد ہوئے تھے۔