تین ون ویلروں کو رہا کرنیکا حکم
لاہور(نامہ نگار) مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار 3 نوجوانوں اسلم ، اکرم اور سلمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
فاضل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستیں منظو رکرتے ہوئے انہیں تیس تیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔