قمر الزمان کی قیادت میں پنجاب کو پی پی کا قلعہ بنائیں گے،عدنان ہنجراء

قمر الزمان کی قیادت میں پنجاب کو پی پی کا قلعہ بنائیں گے،عدنان ہنجراء

لاہور (اپنے خبر نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور کے مرکزی رہنماء چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ ہم بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے کارکنوں کے دلوں کی دھڑکن قمر زمان کائرہ صاحب کووسطی پنجاب کا صدر اور ندیم افضل چن کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا۔

، اس سے بہتر قیادت پنجاب کے کارکنوں کو میسر نہیں ہو سکتی ہے کارکن پنجاب میں کسی جیالے کی صدارت چاہتے تھے وہ ان کو مل گئی ہے اب کارکنوں نے یہ عزم کرنا ہے کہ اس قیادت کے ساتھ مل کر شہر لاہور اور پنجاب کو دوبارہ پیپلز پارٹی کا قلعہ بناکر قمر الزمان کائرہ کی قیادت میں مزدوروں ، کسانوں ، غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کا پنجاب دوبارہ واپس لینا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4