نوازشریف سے افغان صدر کی ملاقات دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

نوازشریف سے افغان صدر کی ملاقات دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اشک آباد(آن لائن)وزیر اعظم نوازشریف سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ، پاک افغان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر گئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے افغان صدر اشرف غنی نے اہم ملاقات کی ہے جس میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی مجموعی صورت حال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔دونوں رہنماؤں میں ملاقات ترکمانستان میں جاری عالمی ٹرانسپورٹ کانفرنس میں ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا حامی ہے کیونکہ افغانستان میں پائیدار امن ہی پاکستان کے حق میں ہے ، افغانستان میں امن قائم ہو گا تو ہمسایہ ممالک میں کوفائدہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی سے متاثرہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے اس لئے ہمیں ملکر دہشت گردی کیخلاف لڑنا ہو گا ۔ذرائع کے مطابق افغان صدر نے بھی دہشت گردی کیخلاف حکومت اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔افغان صدر نے پاکستان کیساتھ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...