آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج کنجاہ میں میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کا افتتاح کریں گے
کنجاہ(نمائندہ خصوصی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج کنجاہ آئیں گے۔وہ نوتعمیرشدہ میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔آرمی چیف کی آمد کے پیش نظرساروکی کے تین مختلف مقامات پر ہیلی پیڈ بنا دےئے گئے ہیں۔جہاں سے معزز مہمانوں کو کنجاہ میں میجر شبیر شریف شہید تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل لایا جا ئے گا۔گذشتہ روز کور کمانڈرگوجرانوالہ۔ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ۔ڈی پی او گجرات نے آرمی اور پولیس افسران کی بھاری نفری کے ہمراہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیااور اطمینان کا اظہار کیا۔سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ گجرات سرگودہا روڈ کی لیپا پوتی کر دی گئی ہے۔ساروکی سے کنجاہ ہسپتال تک جگہ جگہ خیر مقدمی بینر ،فلیکس آویزاں کر دئے گئے ہیں۔جنرل راحیل شریف کی آمد پر علاقہ بھر کی عوا م پر جوش اوربے چینی سے دیدہ و دل فر ش راہ کئے ہوئے ہے۔
راحیل شریف