رینجرز عنقریب ایک فنی تربیت کا ادارہ قائم کریگا،میجر جنرل بلال اکبر

رینجرز عنقریب ایک فنی تربیت کا ادارہ قائم کریگا،میجر جنرل بلال اکبر

کراچی (پ ر)بے روزگار نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ملکی ترقی کی راہ میں ایک اہم قدم ہے اور اسکے لئے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر نیوٹیک زوالفقار احمد چیمہ اور انکی ٹیم کی کاوشیں انتہائی قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی میں نیو ٹیک کے زیرِ احتتام ہنر مندی کے مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔تقریب کراچی میں مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جہاں پر پورے سندھ سے آئے ہوئے تربیتی یافتہ نوجوانوں نے مختلف ٹریڈز جن میں بیوٹیشن، کوکنگ، الیکٹریشن، ویلڈنگ، آٹوکیڈ، گرافک ڈیزائننگ، اکاؤئنٹنگ بک کیپینگ، فیشن ڈیزائننگ، ڈریس میکنگ او ر فائن وآرٹس شامل ہیں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔تقریب میں صنعتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ڈی جی رینجرز نے کہا فنی ہنر مندی ہمارے ملک کی اہم ضرورت ہے۔ رینجرز عنقریب ایک فنی تربیت کا ادارہ قائم کریگا، دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے بچوں کیلئے اسپیشل کورس چلائیں جائیں گے۔ذوالفقار احمد چیمہ نے بتایا کہ بے روزگارنوجوانوں کے لئے بعد از تربیت باعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ، انہوں نے ڈی جی رینجرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا جنرل صاحب آپ دہشت گردوں کی سرکوبی کر رہے ہیں اور ہم نوجوانوں کو ہنرمند بناکر وہ راستے بندکر رہے ہیں جو انہیں دہشت گردی اور جرائم کی طرف لے جاتے ہیں ۔زوالفقار چیمہ نے مزید کہا کہ نیوٹیک کے تربیت یافتہ ہنر مند لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ ہُنر مندی کے مقابلے حیران کُن نتائج دے رہے ہیں اور نوجوانوں کی استعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ حکومت اور میڈیا کی ترجیح اول بن جائے تو چند سالوں میں انقلاب آجائیگا۔ انشااللہ جلد ہی نیوٹیک کے تربیتی یافتہ نوجوان ہنرمندی کے عالمی مقابلوں میں حصّہ لیں گے۔تقریب کے اختتام پر میجر جنرل بلال اکبرنے ہنرمندی کے مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں پچھتر ہزار، پچاس ہزار اور تیس ہزار روپے انعام اور اعزازی سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔جنرل الیکٹریشن میں پہلی پوزیشن ساجن علی، دوسری پوزیشن مُحمد عمران الحق اور تیسری پوزیشن رفیق احمد نے حاصل کی آٹو کیڈ میں پہلی پوزیشن خُرم شہزاد، دوسری پوزیشن صنوبر اور تیسری پوزیشن عبدالستار نے حاصل کی اکاؤنٹنگ اینڈ بُک کیپنگ میں پہلی پوزیشن چاندنی ، دوسری پوزیشن سید محمد علی اور تیسری پوزیشن کپیل کُمار نے حاصل کی ٖفائن آرٹس میں پہلی پوزیشن محمد رجب نے حاصل کی گرافک ڈیزائنن میں پہلی پوزیش عدیل حنیف دوسری پوزیشن مہران لطیف جونیجواور تیسری پوزیشن حنا کنول نے حاصل کی فیشن ڈیزائننگ میں پہلی پوزیشن سُمیرا نے حاصل کی ۔ڈریس میکنگ میں پہلی پوزیشن کوثرپروین، دوسری پوزیشن رُقّیہ اور تیسری پوزیشن مونا نے حاصل کی ویلڈنگ میں پہلی پوزیشن رابیل احمد، دوسری پوزیشن صدام حُسین اور تیسری پوزیشن عبدالعزیز خاصخیلی نے حاصل کی کوکنگ میں پہلی پوزیشن کلیم اللہ نے حاصل کی بیوٹیشن میں پہلی پوزیشن شازیہ رشید، دوسری پوزیشن پوجا اور تیسری پوزیشن سیمی سردار احمد نے حاصل کی۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...